ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ بائیلور میں بندر بخار بیماری کے متعلق پیشگی میٹنگ

بھٹکل تعلقہ بائیلور میں بندر بخار بیماری کے متعلق پیشگی میٹنگ

Wed, 06 Feb 2019 21:29:41    S.O. News Service

بھٹکل :06؍فروری (ایس او نیوز)تعلقہ میں حالیہ دنوں میں بائیلور سولیبلے میں ایک بندر کی مشتبہ ہلاکت کو دیکھتے ہوئے پیشگی اقدامات کے طورپر بائیلور سرکاری اسپتال میں بدھ کے روز خصوصی میٹنگ منعقد کی گئی ۔

میٹنگ میں بندر بخار اور بیماری کے متعلق عوام میں زیادہ سے زیادہ تشہیر کرتے ہوئے انہیں اس تعلق سے بیدار رہنے ، خاص کر جنگل میں آنا جانا کرنےو الے کسانوں کو صحت کے متعلق جانکاری اور بندربخار بیماری کے لئے ضروری دوائیاں اسپتال میں ذخیرہ کرکے عوام میں تقسیم کرنے کا فیصلہ لیاگیا۔ بائیلور گرام پنچایت صدر منجوناتھ نائک، ڈاکٹر پرکاش کامت، راہلاسن پٹیل ، واسنتی دئیمنے ، وینکٹیش دیواڑیگا، سندیپ نائک ، مالا بی نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: